موریہ نے گورنرسے اکثریت ثابت کرانے کامطالبہ کیا
لکھنؤ23اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی(ایس پی)میں جاری اتھل پتھل کے آج عروج پر پہنچنے کے درمیان بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ ریاست کی اکھلیش یادو حکومت اقلیت میں آگئی ہے اور گورنر اس اکثریت ثابت کرنے سے پہلے کوئی بھی پالیسی ساز فیصلہ کرنے سے روکیں۔بی جے پی کے ریاستی صدر کیشو پرساد موریہ نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق ایس پی میں جاری رسہ کشی اور شیو پال سنگھ یادو سمیت کئی وزراء کی برخاستگی کے دوران دونوں خیموں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ۔ریاست کی اکھلیش یادو حکومت اقلیت میں آگئی ہے، لہذا ان کا مطالبہ ہے کہ گورنرانہیں اکثریت ثابت کرنے کو کہیں۔انہوں نے کہاکہ جہاں تک میری معلومات ہیں تو سماج وادی پارٹی کے ممبران اسمبلی کااخلاص اپنی پارٹی کے بجائے ایک دوسرے گروپ کے تئیں ہے۔ایسے میں ریاست کی ایس پی حکومت اقلیت میں آگئی ہے۔میرا مطالبہ ہے کہ گورنر ہاؤس کے اجلاس بلائیں اور ایس پی کواپنی اکثریت ثابت کرنے کوکہیں۔اکثریت ثابت کئے جانے سے پہلے گورنر صاحب اس حکومت کی کوئی بھی پالیسی سازفیصلہ کرنے پر روک تلاش کریں۔معلوم ہو کہ وزیراعلیٰ نے آج اپنے چچا سینئر کابینہ وزیر شیو پال یادو اور ان کے وفادارمانے جانے والے وزیر اوم پرکاش سنگھ، پرجاپتی اور سیدہ شاداب فاطمہ کوکابینہ سے برخاست کردیا۔اسے لے کراکھلیش یادواورشیوپال یادوخیموں کے درمیان کشیدگی اوربڑھ گئی ہے۔